محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے کہا ہے کہ مون سون ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا اور رواں ماہ زیادہ شدت پکڑے۔ بارشیں زمین پر آباد انسانوں کے لیے آسمانی تحفہ سمجھی جاتی ہیں مگر ہمارے اداروں کی غفلت اور لاپرواہی ابر رحمت کو زحمت میں تبدیل کر دیتی ہے۔
حالیہ بارشوں سے کراچی سمیت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خاصا نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ستمبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا ستمبر کے مہینے میں نشیبی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب آسکتے ہیں۔