لندن (جیوڈیسک) لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے چار سال قبل مظاہرے کے دوران پولیس تشدد سے شہری کے قتل پر باضابطہ معذرت کر لی۔ لندن پولیس نے چار سال قبل جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر مظاہرے میں برطانوی شہری ایان ٹاملنسن کے ہلاک ہونے پر معذرت کرلی ہے۔ اس موقع پر لندن پولیس کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ٹاملنسن کی موت طاقت کے غلط استعمال پر ہوئی۔
ٹاملنسن کی اہلیہ کا کہنا کہ پولیس کی معافی سے انصاف کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی۔ ہلاک ہونے والا شخص اخبار فروش تھا۔ جو راستے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی زد میں آکر پولیس تشدد سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔