ڈیرہ اسماعیل خان: سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر نقصان

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے نواحی علاقوں میں حالیہ آنے والے سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ جس سے مقامی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

جنوبی وزیرستان کے پہاڑی سلسلوں میں طغیانی آجانے کے باعث ٹانک اور کلاچی کے شہری علاقوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ کلاچی شہر کے متعدد رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جس سے عوام کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ درجنوں گھروں کی دیواریں زمین بوس ہوگئی ہیں۔ شہری تحصیل کلاچی میں داخل ہونیوالے سیلابی ریلے سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی سیلابی پانی کی نظر ہوگئی ہیں۔

صوبائی وزیر قانون اور کلاچی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اسرار اللہ خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ گوم زام ڈیم کی ناقص منصوبہ بندی سے سیلابی ریلا شہری آبادی میں داخل ہوا۔ اسرار اللہ خان گنڈہ پور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹانک اور کلاچی اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور عوام کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔