امریکا: سائبر سسٹم میں ہونے والی خرابی دور، سسٹم بحال کر دیا گیا

U.S. Cyber Systems

U.S. Cyber Systems

امریکا میں سائبر سسٹم میں ہونے والی خرابی دور کرکے سسٹم بحال کر دیا گیا۔ امریکا میں سائبر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئرلائنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے ریزرویشن اور بورڈنگ کارڈ کے اجرا میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سائبر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کا بھی سسٹم متاثر ہوگیا۔ اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کیلئے مینوئل طریقے سے بورڈنگ کارڈ جاری کئے جارہے ہیں تاہم سسٹم میں خرابی کی وجہ سے دیگر ممالک میں موجود پاکستانیوں کو ریزرویشن کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔