بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے اور توانائی سیکٹر میں انقلابی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سے ترکی کی انرجی سیکٹر سے وابستہ معروف کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، سیکرٹری توانائی، ترک گروپ آف کمپینز کے سربراہ سمائل پرک کے علاوہ دیگر اداروں کے عہدیداران بھی موجود تھے-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں ۔توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے دو ماہ کے دوران سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی کئی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کی ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ کا شاندار منصوبہ پاک ترک دوستی کی بہترین مثال ہے۔ وزیر اعلی شہبازشریف نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔اور نئے کمرشل پلازوں میں بھی سولر لائٹس لگانے کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔