پنجاب حکومت ٹراما سنٹر، دیہی مرکزصحت،میٹرنٹی ہسپتال اور سول ہسپتال لالہ موسیٰ کو ادویات اور مشینری فراہم کرے

لالہ موسی : پنجاب حکومت ٹراماسنٹر، دیہی مرکز صحت، میٹرنٹی ہسپتال اور سول ہسپتال لالہ موسیٰ کو ادویات اور مشینری فراہم کرے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمدصفی، مسلم لیگ (ن) کے راہنماء عامر شہزاد کائرہ، الخدمت کے راہنماء چوہدری شہزاد احمد،لالہ موسیٰ چیرٹی فائونڈیشن کے مہر فرحان حفیظ نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عوام کو بہتر سروس تبھی فراہم کر سکتے ہیںجب ان کے پاس دینے کیلئے کچھ ہو، لالہ موسیٰ کے سرکاری ہسپتالوں کا اکا دکا کے علاوہ خوش اخلاق، محنتی، اور عوام سے تعاون کرنے والا ہے جس نے ہمیشہ کمیونٹی اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ادویات، مشینری اور خالی آسامیوں پرسٹاف فراہم کرے۔