تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا خصوصی اجلاس ضلعی کنوینئر سراحسان اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

لالہ موسی : تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا خصوصی اجلاس ضلعی کنوینئر سراحسان اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ا جلاس کی صدارت مرکزی امیر غازی ثاقب شکیل جلالی نے کی اجلاس میں یوم ختم نبوت 7 ستمبر کے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد اصغر توحیدی، مرکزی نائب امیر ملک عابد اعون۔

مفتی محمد یونس نظامی، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری شیخ عثمان جگنو، سیکرٹری اطلات ونشریات عبدالرزاق، انچارج میڈیا سیل چوہدری فیصل گجر، چوہدری رطاسب توقیر، خرم شہزاد کے علاوہ تمام یونٹس کے صدر ،جنرل سیکرٹری بھی شریک ہوئے،اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا۔

7 ستمبرکو ہونے والیے یوم ختم نبوت کے موقعہ پر ہونے والے خصوصی پروگرا م میں تحریک ختم نبوت کے مجاہدین پیر سید مہر علی شاہ، امام احمد رضا خان بریلوی، خواجہ محمد قمرالدین سیل شریف، پیرجماعت علی شاہ، مولانا شاہ احمد نورانی، پیر سیدجلال الدین مشہدی۔

مولانا عبدالستار خان نیازی، حضرت سید ابوال حسنات محمد احمد قادری، علامہ ابدالمصطفیٰ الازہری، سیدخلیل احمد شاہ قادری ودیگر کو ہدیہ عقیدت پیش کیا جائیگا۔ اجلاس کے اختتام پرسر احسان اللہ کی طرف سے شرکاء اجلاس کو افطار ڈنر دیا گیا۔