پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں

گوجرانوالہ : پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں، مزدور، نادار اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر مستحقین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مہنگی کرنے میں مصروف ہیں عوام سے عید کی خوشیاں چھینی جا رہی ہیں، انتخابی مہم کے دوران کئے گئے۔

وعدوں سے انحراف کیا جا رہا ہے ، میاں ارقم خاں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نچلی سطح کی عوام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دیں جبکہ صنعتکار حکمران اشرافیہ کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی غریب مکائو پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے۔