ہالی ووڈ فلم تھور کے سیکوئل تھور دی ڈارک ورلڈ کا پہلا پوسٹر ریلیز

Film Thor

Film Thor

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی 2011 کی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل تھور :دی ڈارک ورلڈ کا پہلا باقاعدہ پوسٹر اور فلم پر مبنی وڈیو گیم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ایلن ٹیلر کی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ (ایسگارڈ)،نتالی پورٹ مین(جین فوسٹر) اور ٹام ہیڈلسٹن (لوکی) سمیت اسٹیلن اسٹارکس گارڈ اور ادریس البا اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی کہانی دی ایونجرز سے آگے بڑھائی گئی ہے جہاں اب ایسگارڈ (کرس ہیمسورتھ) کو ایک طاقتور دشمن کا سامنا ہے جو عمر اور تجربے میں یونیورس سے بھی بڑا ہے لہذا اسکو زیر کرنے کے لیے ایسگار کو جین فوسٹر اور اپنے شیطانی بھائی لوکی کی مدد درکار ہے۔ ایکشن سے بھرپور مارول اسٹوڈیوز کی اس فلم کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال 30 اکتوبر کو برطانیہ اور 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔