فرانس : یونی ورسٹیز میں حجاب سمیت مذہبی لباس پہننے پر پابندی لگانے پر غور

France

France

پیرس (جیوڈیسک) پیرس این جی ٹیفرانس میں اسکولو ں میں حجاب پر پابندی کے بعد اب اس پابندی کا دائرہ کاریونی ورسٹیز تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے سرکاری ایجنسی کے مطابق ملک کے سیکولر امیج کو برقرار رکھنے کے لیے یو نیور سٹیز میں بھی اسلامی حجاب سمیت ہر قسم کے مذہبی لباس اور مذہبی نشانیوں جسے صلیب کے پہننے پر پا بندی عائد کر نے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو ہزار چار میں اسکولوں میں بڑھتے ہوئے مذہبی تنازعات کے باعث طالب علموں پر کسی خاص مذہب کی نمائندگی کرنے والے لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔