بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار

Madhya Pradesh

Madhya Pradesh

نئی دلی (جیوڈیسک) سیکولر بھارت کا ایک اور چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت نے مدرسوں اور اردو میڈیم اسکولوں میں ہندووں کی مذہبی کتاب بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق تعلیمی سال 2013 – 2014 سے مدرسوں اور اردو میڈیم اسکولوں میں گیتا کے باب پڑھائے جائیں گے۔

مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں نے بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کا یہ فیصلہ الیکشن سے پہلے ہندووں کو متحد کرنے کی کوشش ہے۔ عیسائی تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ سیکولر بھارت میں اس طرح کے اقدامات مناسب نہیں، اگر حکومت کی نیت صاف ہے تو گیتا کے ساتھ قران مجید اور بائبل کے باب بھی نصاب میں شامل کئے جائیں۔