اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ای او بی آئی کیس میں سابق چیئرمین ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ وفاقی اینٹی کرپشن کی عدالت نے ای او بی آئی کیس کی سماعت سولہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے۔
سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔