لیاری دھماکے وزیر اعظم، گورنر سندھ اور الطاف حسین کی شدید مذمت

Lyari

Lyari

لیاری (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور الطاف حسین سمیت سیاسی رہنماں نے کراچی دھماکے مذمت کرتے ہوئے اسے شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ لیاری میں دھماکے کی تمام مکاتب فکر کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دھماکے کی اطلاع مدینہ منورہ میں ملی۔ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ملزموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ گورنر عشرت العباد اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی دھماکے میں بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جاوید ناگوری پرحملہ شہرکا امن خراب کرنیکی سازش کا ہے لیکن دہشتگردوں کو اس میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب دھاکے کا نشانہ وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ دھماکا کرنیوالوں کا مقصد کراچی سمیت پاکستان میں دہشت پھیلانا ہے۔