کراچی میں شراب کی دکانوں کے باہر 4 دھماکے, جانی نقصان نہیں ہوا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران چار دھماکوں سے شدید خوف وہر اس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ رات گئے شہر قائد دھماکوں سے گونج اٹھاچاروں دھماکوں میں شراب کی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پہلا دھماکا خیابان مسلم، دوسرا خیابان راحت، تیسرا سی ویو اور چوتھا موتی محل گلشن اقبال میں ہوا۔سی ویو کے قریب ہونیوالے دھماکے میں موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔ خیابان راحت میں موٹر سائیکل سوار بند دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق تین دھماکے کریکر اور ایک پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دھماکوں کے بعد شہر کیاہم خریداری مراکز کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ حساس مقامات اور راستوں پر ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔