مردان (جیوڈیسک) مردان میں دھماکے میں ایک بچہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تخت بھائی میں بینک کے باہر جنریٹر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں راہ گیر بچہ عطا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔