کراچی : گلشن اقبال موتی محل کے قریب دکان کے باہر دھماکہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک اور دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق اس مرتبہ کراچی شرقی کے علاقے گلشن اقبال موتی محل کے قریب دکان کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک گھنٹے کے اندر کراچی میں یہ تیسرا دھماکا ہے۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ دکان میں بھی شراب فروخت کی جاتی ہے۔اس طرح یہ تیسری شراب کی دکان ہے جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔