تلہ گنگ عید کی آمد آمد منشیات فروش عید کے موقع پر ٹن برادری کے لئے شراب اکٹھی کر نے میں مصروف ہو گئے

تلہ گنگ : تلہ گنگ عید کی آمد آمد منشیات فروش عید کے موقع پر ٹن برادری کے لئے شراب اکٹھی کر نے میں مصروف ہو گئے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک متحرک تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دن قریب آتے ہی تلہ گنگ اور گردونو اح میں عید کے موقع پر ٹن برا دری کے مو ج میلے کے لئے منشیات فروشوں نے شراب اکٹھی کرنی شروع کر دی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات فروش نیٹ ورک نے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

ذرائع نے بتا یا ہے کہ عید پر موج میلے کے لئے شراب کی سپلائی کو تیز کرنے اور ٹن برادری کو بر وقت لال پری پہنچانے کے لئے منشیات فروش نیٹ ورک متحرک ہو گے ہیں تلہ گنگ کے عوامی اور شہری حلقوں نے ڈی پی او چکو ال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ پولیس کو منشیات فروشوں کے متحرک نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی جائے اور عید کے پر مسرت اور مذہبی تہوار پر بدامنی پھیلانے اور شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔