کراچی : تیز رفتار کار الٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار کار الٹنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر بخاری شاہ مزار کے قریب تیز رفتار کار توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں کار تباہ اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ایمبولینسس موقع پر پہنچیں اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔