کوہ پیمائوں کے قتل کی تحقیقات پر مامور شہید کرنل مصطفی سپرد خاک

Col. Mustafa Shaheed buried

Col. Mustafa Shaheed buried

چلاس (جیوڈیسک) چلاس میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والے پاک فوج کے کرنل غلام مصطفی جمال کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر خان گڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی کوہ پیماوں کے قتل کی تحقیقات کرنے والے کرنل غلام مصطفی جمال کو گزشتہ روز اس وقت شہید کردیا گیا۔

جب وہ سانحہ دیامر کے معاملے پر ڈی سی او چلاس سے میٹنگ کے بعد واپس آ رہے تھے۔ شہید کی میت آج صبح ان کے آبائی شہر خان گڑھ میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچائی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے دستے نے میت کو سلامی دی۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید نے سوگواران میں تین بیٹے اور بیوہ چھوڑی ہے۔