مظفر گڑھ (جیوڈیسک) چلاس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کرنل مصظفی جمال کی نماز جنازہ آبائی علاقے مظفر گڑھ میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے کرنل مصطفی جمال کی نماز جنازہ مظفر گڑھ کے گورنمنٹ ہائی اسکول اسٹیڈیم خان گڑھ میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر بریگیڈیئر ماشا اللہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کرنل مصطفی، کیپٹن اشفاق اور ایس ایس پی دیامر ہلال جمال کو دہشت گردوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔