خیبر پختونخوا حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے, فضل الرحمن

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے خیبر پختونخوا حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا سنٹرل جیل ڈیرہ پرحملے کے دوران حملہ آوروں کوجیل کی دیواریں توڑنے تک کی ضرورت محسوس نہیں کی اور وزیرستان جاتے ہوئے بھی کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ان کا کہنا تھا وفاق کے ساتھ ہم آہنگی سے ہی اس مسئلے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔