سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور آج انتیس واں روزہ ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے منگل کو سعودی عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے ایس اے ٹو، ریاض کنیکٹ اور گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کی کسی حصہ سے شوال کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
ماہ رمضان کے اعلان میں تاخیر سے لوگوں میں شکوک شبہات پائے جاتے تھے۔ سعودی سپریم کورٹ نے لوگوں سے منگل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی۔ جس پر پورے ملک میں عوام اور ماہرین نے شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم کسی جگہ سے چاند دیکھے جانے کی شہادت نہیں ملی۔ جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔
کل مسجد الحرام مسجد نبوی اور دیگر مقامات پر تراویح پڑھائی گئیں۔ سعودی عرب میں آج پھر چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی اور چاند نظر آنے کی صورت میں جمعرات کو عید الفطر ہو سکتی ہے۔