ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن کی رہائشی عمارت میں بوائلر پھٹنے سے چھ افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس کی رہائشی عمارت میں بوائلر پھٹنے سیعمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہونے اور آگ لگنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو ادارے ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالنے اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ گیس لیکج کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی دو کی حالت تشویشناک ہے۔