اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے گیارہ اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والے بادلوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور کشمیر میں بارش وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد،گوجرانوالہ میں مزید بارش کا امکان ہے۔
لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ سندھ کے ساحلی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے قلات، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان ،ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔