پاکستان سیاسی تنازعات کامتحمل نہیں ہوسکتا خواجہ عمران نذیر نوازشریف کے قومی ایجنڈے سے ریاست، جمہوریت اورمعیشت تازہ دم ہوگئی

لاہور(پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ (ن لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اس نازک دور میں پاکستان سیاسی تنازعات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قومی ایجنڈے کی پاسداری سے ریاست، جمہوریت اورمعیشت تازہ دم ہوجائے گی۔ اپوزیشن کا شروع دن سے قومی ایشوز اور بحرانوں کے بارے میں غیرسنجیدہ رویہ شرمناک اور تشویشناک ہے۔

نیک نیت وزیر اعظم میاں شہبا زشریف اور انتھک خادم پنجاب میاں شہباز شریف کی دور رس اصلاحات سے قومی اداروں کی حالت زار ضرور بدلے اور سدھرے گی۔ اندھیروں سے نجات اور قومی بحرانوں کے سدباب کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے اپوزیشن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے باوجود عوام صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔

وہ اپنے حلقہ انتخاب پی پی 137 میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی انتظامی اور معاشی اصلاحات کے بارے میں اپوزیشن کا اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم ہماری قیادت کی کمٹمنٹ اور نیک نیتی پرشبہ نہیں کیا جاسکتا۔اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کااس طرح احترام نہیں کیا جارہا جس طرح حق بنتاہے۔

پی پی پی اورپی ٹی آئی والے یاد رکھیں بے اصولی سیاست سے صرف بگاڑ پیدا ہوگا۔ عوام نے ہماری قیادت کی اصولی سیاست کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی راہ میں کانٹے بچھانے والے ملک وقوم کے دوست نہیں دشمن ہیں۔ زرداریوں اور حواریوں کے دور کی سنگین غلطیوں اور خامیوں کودرست کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت کے دوررس اقدامات کا نتیجہ منظرعام پر آنے تک تنقید کرنا جائز نہیں۔