چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد

لاہور(پی پی سی) چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی، صدر شاہد نذیر نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اپنی رحمتوں، برکتوں، نعمتوں کو لئے ہم سے جدا ہونے والا ہے یہ ماہ مقدس اہل ایمان کو اللہ تعالی کو سچا بندہ بن کر پورے کے پورے اسلام میں داخل ہونے کے لئے اسلامی نظام خلافت قائم کرنے کا حکم دیتا ہے۔

یہی کسی انسان کا اللہ کا سچا بندہ ہونے کا واحد دلیل ہے عالم اسلام نظام خلافت قائم کر کے حق بندگی ادا کریں اسلامی تحریک طلبہ کے رہنمائوں نے اہل ثروت افراد اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکو، صدقات، خیرات کی ادائیگی کرتے وقت غریبوں، یتیموں، بے سہارا، دینی مراکز کا خصوصی خیال رکھ کر انکو بھی اپنی خوشیوں میں۔

ضرور شامل کریں انہوں نے رمضان المبارک میں مسلسل اذیت ناک مصنوعی لاڈشیڈنگ اور توانائی کے مصنوعی بحران کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نے بھی زرداری حکومت کی طرح روزہ داروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا عید کی آمد پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ حکومت کی عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے نواز حکومت نے بھی شدید گرمی میں روزہ داروں اور بیماروں سے بدعائوں کے سوا کچھ نہیں لیا حکومت جنگی بنیادوں پر عوام ریلیف دے اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت کا پہیہ مزید چلنا مشکل ہو جائے گا۔