امریکا کی 18 سالہ طالبہ تاریخ کی کم عمر ترین بیرسٹر بن گئی

U.S. Student

U.S. Student

لندن (جیوڈیسک) امریکا کی 18سالہ طالبہ برطانیہ میں وکالت کا امتحان پاس کرکے تاریخ کی کم عمر ترین بیرسٹر بن گئی ۔برطانیہ میں بار کا امتحان پاس کرنے والوں کی اوسط عمر ستائیس سال ہوتی ہے جو گیبریال نے اٹھارہ سال ہی میں مکمل کرلیا، غیر معمولی ذہانت کی حامل گیبریال ٹرن کوئسٹ کا یہ پہلا کارنامہ نہیں۔

اس سے پہلے اس امریکی طالبہ نے محض 16 سال کی عمر میں سائیکولوجی میں گریجویشن مکمل کر لیا تھا جو خود ایک رکارڈ ہے، گیبریال وکالت کی اہل ہوگئی ہیتاہم ابھی وہ مزید پڑھنا چاہتی ہے ، اور فیشن انڈسٹری کی قانونی ماہر کے طور پر کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔