ریتھک روشن کی فلم کرش تھری کا ٹریلر ریلیز

Krish III

Krish III

بالی ووڈکی فلمی دنیا میں ایک بار پھر آرہا ہے سپر ہیرو دنیا کو بچانے کے لئے۔۔ہالی ووڈ کی ایکس مین اور سپر مین فلموں کو دیکھتے ہوئے راکیش روشن نے بنائی سائنس فکشن سپر ہیروفلم ۔۔کوئی مل گیا اور کرش۔۔ان دوفلموں کی کامیابی کے بعد ہریتک روشن کی سائنس فکشن سیریز کا تیسرا حصہ کرش تھری کاٹریلر ریلیز ہوگیا۔

فلم کی کہانی کا تسلسل وہیں سے جوڑا گیا ہے جہاں پر پچھلی فلم کرش ختم ہوئی تھی لیکن اس بار ولن کا رول نبھائیں گے وویک اوبرائے اور کنگنا رناوٹ ،جبکہ پریانکا چوپڑا سمیت ریکھا اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔ ایکشن سے بھرپورفلم کرش تھری رواں سال دیوالی کے موقع پرچار نومبر کو ٹو ڈی اورتھری ڈی فارمیٹس میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔