نیویارک (جیوڈیسک) امریکی حکام میں یہ خدشات بڑھتے جارہے ہیں کہ القاعدہ تنظیم حملے کے لئے جدید ترین مائع بم استعمال کرسکتی ہے جس کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ القاعدہ نے نیا بم تیار کر لیا، مائع بم، ناقابل پکڑائی اور یہ بم تیار کیا ہے کہ القاعدہ کے اہم کارندے نے جس کا توڑ امریکا کے پاس نہیں، خود امریکی حکام بھی اعتراف کرچکے ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نئی تکنیک کے تحت دہشت گرد عام کپڑوں کو لکویڈ ایکسپلوڑو میں ڈبوئیں گے اور خشک ہونے پر یہ کپڑے خود دھماکا خیز ہو جائیں گے۔
ایک سینئر امریکی افسر کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت فی الوقت اس مائع بم کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لکویڈ ایکسپلوڑو کا حربہ یمن میں القاعدہ کے بم بنانے کے ماہر ابراہیم العسیری نے تیار کیا ہے۔ امریکی عہدے دار نے اس بم کی تیاری کو انتہائی ذہانت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔