پشاور: پولیس نے خزانہ کے علاقہ میں دو دستی بم ناکارہ بنا دیئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے خزانہ کے علاقہ میں دو دستی بم ناکارہ بنادیئے ۔پولیس کے مطابق دستی بم تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع نور کالونی میں محبوب نامی شخص کے گھر کے باہر رکھے گئے تھے۔

جس کی طلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔ اہلکاروں نے بروقت دستی بم ناکارہ بنا دیئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ گھر کے مالک محبوب کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔