اویس مظفر کی زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ افراد کی عیادت

Owais Muzaffar

Owais Muzaffar

صوبائی وزیر صحت و بلدیات اویس مظفر نے جناح اسپتال میں زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ افراد کی عیادت کی اور انتظامیہ کو مکمل علاج کی ہدایت کی۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے احسن آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے واٹر بورڈ کے ملازم غلام مرتضی کے گھرانے کی پانچ خواتین جاں بحق اور ماں باپ سمیت چار افراد کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وزیر صحت و بلدیات سندھ اویس مظفر نے غلام مرتضی کے اہل خانہ سے خیریت دریافت کی اور لواحقین سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا اس موقع پرانہوں نے اسپتال انتظامیہ سے زیر علاج افراد سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

اویس مظفر نے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کو ہدایت دی کہ افسوس ناک واقع میں جاں بحق افراد ان کی تدفین کے تمام انتظامات وہ خود کریں اور زیر علاج افراد کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں۔