واشنگٹن : امریکی شہری یمن چھوڑ دیں

Washington

Washington

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے امریکی شہریوں کو جلد از جلد یمن سے نکل جانے پر زور دیتے ہوئے ایران کو اپنے جوہری پروگرام پر نظرثانی کرنے کو کہا ہے۔ وائٹ ہاس میں بریفنگ کے دوران جین پاسکی کہنا تھا۔

کہ یمن میں القاعدہ کی جانب سے امریکی سفارت خانے پر ممکنہ حملے کے پیش نظر عارضی طور پر سفارت خانے کو بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یمن میں امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد یمن سے نکل جائے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظر ثانی کریگا تو امریکہ اس سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔