تین روہ میچ، افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

Afghanistan, Namibia

Afghanistan, Namibia

آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔

تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے جواب میں نمیبیا کے کھلاڑی 190 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔دوسری اننگز میں افغانی بولرز کی تباہ کن بائولنگ نے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود کر دیا۔ اس طوفانی بولنگ میں عزت اللہ دولت زئی کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،5 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے بغیر کسی نقصان پورا کر لیا۔