لاہور (جیوڈیسک) لاہور موسم میں بہتری آنے کے باعث بجلی کی طلب میں کمی آئی ہے اور شارٹ فال کم ہو کر3 ہزار 300 میگاواٹ رہ گیا ہے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باعث بجلی کی طلب 17 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر 16 ہزار 200 میگا واٹ رہ گئی ہے۔
بجلی کی پیداوار 12 ہزار 900 میگاواٹ ہے،جس میں ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار کا حصہ 5 ہزار 500 میگاواٹ، تھرمل کے ذریعے ایک ہزار 830 میگاواٹ اورآئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار کا حصہ 6 ہزار 570 میگاواٹ ہے۔