شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات اور جعفریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوئی

گجرات : شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات اور جعفریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خصوصی خطاب علامہ مظہر عباس علوی نے کیا، اس موقع پر علامہ زمان حسینی، علامہ مختار نقوی ، علامہ سبطین حیدر سبزواری۔

علامہ اشتیاق حسین کاظمی، مولانا امجد حیدری، مولانا محمد علی، مرزا تقی علی ، چوہدری منظور وڑائچ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری، مولانا اظہر حسین شاہ، مولانا ناصر رضوی، سید حسنین کاظمی ، سید الطاف عباس کاظمی، وقار الحسن ہیرا، تراب نقوی، میر ثقلین، سید محمد عباس، رضوان علی شاہ، سید آصف رضا نقوی ، و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔