پوری مسیحی قوم میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، چیئر مین نعیم کھوکھر
Posted on August 7, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی: کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں سانگھڑ کے پادری جو گوٹھ کی رہائشی ناذیہ رحمت کو بااثر شخص کی جانب سے ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے پوری مسیحی قوم میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور اگر کوئی ناخواشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور ضلع انتظامیہ سانگھڑ ہوگی جوکہ تمام تر معلومات کے باوجود کسی بھی قسم کے کاروائی سے گریزاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ پہلے ہی اقلیتی عوام کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا گیا ہے جس کے باعث اقلیتی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اب سانگھڑ میں ناذیہ رحمت کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے نعیم کھو کھر نے مزید کہاکہ ناذیہ رحمت کو انصاف دلانے کے لئے کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان لائحہ عمل طے کررہی ہے۔
اور اس سلسلے میں یونس گل،ارشد کھو کھر،اندر یاس ارشد ،نائلہ سلیم و دیگر افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ ناذیہ رحمت کے علاوہ حکومتی عہدیدران اور اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کرکے مذکورہ بااثر شخصیات کے خلاف فوری کاروائی کے ساتھ ناذیہ رحمت کو تحفظ فراہم کرائیگی۔