کراچی سے دوسری عید کی خصوصی ٹرین منزل کی جانب روانہ

Karachi Tran

Karachi Tran

کراچی (جیوڈیسک) اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیوں کو منانے کے لئے کراچی سے عید کی اسپیشل ٹرین منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔ اپنوں سے دور، دوسرے شہروں سے آئے لوگ عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کی جانب گامزن ہیں اور ان کے چہروں سے خوشیعیاں ہیں، اِن مسافروں کی خوشی کی ایک وجہ وقت پر ٹرین کی روانگی اور ٹرین میں موجود بہتر انتظامات بھی ہیں۔

ٹرین کی سیٹوں کی وقت سے پہلے بکنگ اور لوگوں کی بڑی تعداد کا ٹرین میں سفر کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ تباہ حال ریلوے نظام میں ہونے والی تھوڑی سی تبدیلی نے جہاں لوگوں کا اعتماد بحال کیا وہیں ریلوے حکام کو بھی اس عید پر اچھا منافع مل سکا ہے۔ اپنوں سے ملنے اور عید منانے کی خوشی لوگوں اور خاص کر بچوں سے چہروں سے چھلکتی نظر آرہی تھی۔

لوگ اس بات کے لئے پر امید تھے وقت پر چلنے والی ٹرین منزل پر بھی وقت پر ہی پہنچے۔دوسری جانب پلیٹ فارم پر کئی گھنٹوں سے بیٹھے ایسے مسافر بھی تھے جن کی ٹرین حسب روایت تاخیر کا شکار تھی۔ جس کی وجہ بوگیوں کی کمی اور صفائی ستھرائی کا سست رفتار عمل ہے۔ لوگوں کو پریشانی سے نکالنے اور ان کو مطمئن کرنے کے لئے ریلوے کا نظام بہتر ی لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔