کینیا کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری

Kenya

Kenya

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ائیر پورٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی، ائیرپورٹ کوعارضی طور پر بند کر دیا گیا،آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دارلحکومت نیروبی کے کنیاٹا انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں امیگریشن سیکشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمار ت کو لپیٹ لیا۔

حکام کے مطابق ائیرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کر کے اسے عارضی طو رپر بند کر دیا گیا ہے۔ آگ کے بلند ہوتے شعلے کئی کلومیٹر کی دوری سے دیکھے جا سکتے ہیں۔فائر فائٹر کی درجنوں گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔