امریکا میں بھی عید کے چاند کا تنازعہ پیدا ہو گیا

U.S. Moon

U.S. Moon

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں بھی عید کے چاند کا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے،کچھ لوگ جمعرات اور کچھ جمعہ کو عید کریں گے۔ امریکہ بھر میں ماہ شوال کے چاند کا تنازعہ ہے، کیمونٹی اسلامک سنٹر کی جانب سے عید آٹھ اگست جمعرات کو کرنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا ہے اور تیس روزے پورے کیے گئے ہیں۔

جبکہ ماہ شوال کا چاند آنکھوں سے دیکھ کر عید منانے کی سنت پر عمل کرنے والوں کی جانب سے عید کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی عید آٹھ اگست بروز جمعرات یا نو اگست بروز جمعہ کو ہو سکتی ہے جبکہ چاند رات منانے کے لئیتقریبات کا آغاز سات اگست سے ہی کیا جا رہا ہے۔