مصر (جیوڈیسک) کے عبوری صدر عدلی منصور کا کہنا ہے ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے غیر ملکی سفارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں عبوری صدر نے کہا انکی حکومت نے ملک میں جاری تشدد اور خون خرابہ روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔
انہوں نے کہا انہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکا، یورپی یونین، قطر اور متحدہ عرب امارات کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا مخالفین اس تاریخی تحریک کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا انکی حکومت ہر قدم انتہائی احتیاط سے اٹھائے گی۔ انہوں نے اخوان المسلمون کو سفارتی کوششوں کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔