کراچی (جیوڈیسک) عید سے قبل کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کراچی اسٹا ک ایکسچینج میں مندی تیزی میں بدل گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 615 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 23 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ دنوں اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے باعث شیئرز کی ویلیو پرکشش ہونے سے سرمایاکاروں نے آج ان کی خریداری کو ترجیح دی۔ اسٹاک مارکیٹ کی اگر گزشتہ 11 روز کی کارکردگی دیکھی جائے تو اس میں 1200 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔