کراچی میں مرغی کا گوشت 270 روپے کلوہو گیا

Poultry Meat

Poultry Meat

کراچی (جیوڈیسک) عید پر دل کھول کر کمائی کرنی ہے، طلب بڑھنے کا بہانہ بناکر مرغی سپلائیرز دن بدن مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں، دو ہفتوں میں 40 روپے اضافے کے بعد مرغی کا گوشت 270 روپے کلو ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 270 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 180 روپے کلو ہو گئی ہے۔

دو ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کرکے قیمت 270 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عید پر زیادہ منافع اور کمائی کیلئے مرغی سپلائیرز مرغی کی قیمتوں میں دن بدن اضآفہ کررہے ہیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ 210 روپے ہیں۔