عیدالفطر پر بینکس اے ٹی ایم مشینوں میں زیادہ پیسے رکھیں، مرکزی بینک

ATM Machines

ATM Machines

کراچی (جیوڈیسک) عیدالفطر کے دنوں میں تمام بینک اپنے اے ٹی ایم مشینون میں زیادہ مقدار میں پیسے رکھیں، جن بینکوں کے اے ٹی ایم مشین خراب ہیں انہیں 24 گھنٹے کے دوران ٹھیک کیا جائے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت جاری کر دیا سٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی جانب سے عید کے دنوں میں اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ ہونے کی شکایت کی تھی جس کے بعد بینکوں کو زائد مقدار میں پیسے رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ٹی ایم مشین میں زیادہ مقدار میں پیسے رکھنے کی ہدایت بینکوں کو جاری کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کل جمعرات سے عید کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں اس لیے تمام بینک جن کے اے ٹی ایم خراب ہیں انہیں جلد از جلد ٹھیک کیا جائے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ عید پر بھی عوام کی جانب سے اے ٹی ایم مشینز میں پیسے نہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھیں۔