یمن سے امریکی سفارتی عملے کا انخلا

Snaa

Snaa

صنعا (جیوڈیسک) دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر میں یمن میں امریکی سفارتخانے کا عملہ ملک چھوڑ کر روانہ ہوگیا۔ محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے انتہائی خطرات کے پیش نظر یمن میں سفارتخانے سے اپنے اضافے عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اس نے یمن میں موجود اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ ملک نہیں چھوڑ سکتے وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔

برطانیہ نے بھی یمن میں اپنے سفارتخانے کو خالی کر دیا ہے جبکہ مشرق وسطی اور افریقہ میں 19 امریکی سفارتخانے رواں ہفتے بند رہیں گے۔ دریں اثنا یمن میں مقیم مغربی ملکوں کے باشندے امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے دہشت گردانہ حملوں کے انتباہ کے تناظر میں اضافی حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

یمن میں ایک امریکی امدادی تنظیم کے عہدیدار نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اپنی تنظیم کی شناخت ظاہر نہ کریں۔ یہ عہدیدار ان درجنوں مغربی باشندوں میں سے ایک ہیں جو تمام انتباہ کے باوجود یمن میں بہت احتیاط سے رہ رہے ہیں۔