ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سو پچاس روپے کم ہوگئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 6 سو 50 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 986 روپے کمی سے 44 ہزار 271 روپے پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 32 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت 12 سو 78 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔