ڈیمو کریٹک پارٹی کی ذیلی تنظیم مسلم ڈیمو کریٹک کاکس ٹیکساس کا ڈیلس میں افطار ڈنر

Democratic Party

Democratic Party

ڈیلس (جیوڈیسک) امریکہ میں برسراقتدار ڈیمو کریٹک پارٹی کی ذیلی تنظیم مسلم ڈیمو کریٹک کاکس ٹیکساس کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاست ٹیکساس کے اسٹیٹ ریپریزینٹیٹو ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماں اور منتخب اعلی سرکاری عہدیداران ججز اور کرمنل ججز پولیس شیرف اور نیشنل کمیٹی کے اراکین سمیت مقامی مسلمان فیملیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ ریپریزینٹیٹو لدن برنم کرس ٹرنر اور نکول کوکیر نے کہاکہ ڈیلس کانٹی آپ مسلم کمیونٹی کی انتھک کاوشوں اور مدد کے ساتھ اس بار بلو کانٹی میں تبدیل ہوئی ہے اور یہ کوشش اگر مسلسل جاری رہی تو وہ دن دور نہیں۔

جب پوری ریاست میں بھی ڈیمو کریٹک پارٹی کی اکثریت ہو گی اور یہ ریاست بھی ڈیمو کریٹک ریاست میں تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیمو کریٹک پارٹی تمام امریکیوں اور یہاں آباد اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام رکھتی ہے اور پارٹی کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ یہاں آنے والے دیگر مذہب اور نسلوں کے افراد کو بھی ایسے مواقع فراہم کئے جائیں جس سے وہ واقعی یہ محسوس کریں کہ امریکہ دنیا کی جنت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں اور اس کو استعمال کر کے ہی ہم اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

مقررین نے مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کی جانب سے گزشتہ 10 سالوں سے ہونے والے اس افطار ڈنر پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہر سال یہاں آنے والے کمیونٹی کے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایک اچھا شگون ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان کمیونٹی بھی مقامی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنا چاہتی ہے جبکہ اس ضمن میں مسلم ڈیمو کریٹک کاکس اور ان کے رہنماں نے بہت زیادہ کاوشیں کی ہیں اور مسلم کمیونٹی میں اس احساس کو بیدار کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ آج ڈیلس کانٹی میں منتخب نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کا منتحب ہونا انہی کاوشوں کا صلہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلمان کمیونٹی اپنی اس طرح کی کاوشوں کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی اور پولنگ کے ہر عمل میں بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر ریاست ٹیکساس کے سینئر اسٹیٹ ریپریزینٹیٹو لدن برنم نے مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کی بنیاد رکھنے والے مسلم رہنما مرحوم ڈاکٹر عنایت لالانی کی خدمات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ ہاس ریپریزینٹیٹو کرس ٹرنر نے مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کی اس سلسلے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہماری جیت کو آپ لوگوں نے ہی یقینی بنایا۔ ٹیرنٹ کانٹی ڈیمو کریٹک پارٹی کی چیئرمین ڈیبرا نے کہاکہ مستقبل میں ہمارا یہ ہدف ہے کہ ریاست ٹیکساس ڈیمو کریٹک پارٹی کی ریاست میں تبدیل ہو۔

ڈیلس کانٹی کے جج جج جارڈن نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کانٹی جج کلے جینکن نے کہاکہ میرے دروازے آپ لوگوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں آپ آئیں اور میرے دفتر کا دورہ کریں تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے اور ایشوز پر بات ہو سکے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف ٹیکساس ول ہیلر نے مسلم کمیونٹی کو ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ٹیکساس ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین گل برٹو مہینو جوسا نے کہاکہ ریاست ٹیکساس میں جتنی بھی پارٹیاں ہوئی ہیں ان میں یہ افطار ڈنر ایک بڑا اورر اچھا بہترین پروگرام ہے جو کہ آپ لوگوں نے منعقد کیا۔

مسلم ڈیمو کریٹک کاکس امریکہ کے صدر سید فیاض حسن نے تقریب کی نظامت کے فرائض ادا کئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم کاکس مسلمانوں اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مسلم کمیونٹی آف ہیومن سروسز کے چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد نے ڈاکٹر لالانی کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مسلم ڈیموکریٹک کاکس کی جانب سے اسٹیٹ ریپریز ینٹیٹو کرس ٹرنر نے سرکاری طور پر ڈاکٹر لالانی کی خدمات پر ان کی اہلیہ مسز سلمہ لالانی کو سرٹیفکیٹ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر لالانی کے صاحبزادے قریش لالانی اور ان کی اہلیہ مسز سلمہ لالانی نے اس موقع پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر لالانی کی پوری فیملی اور ان کے بھائی ڈاکٹر اقبال لالانی ڈاکٹر اشفاق اسد ثمینہ کرم علی سمیت دیگر افراد نے خصوصی طورر پر شرکت کی۔ ممتاز مذہبی رہنما غلام جہانگڑا نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی۔ مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے دیگر رہنماں عماد سلیم نے بھی مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر کانٹی پولیس کی چیف شیرف لوپے والیداس سابق چیئرمین بونیڈ رچی بینی رچ جج کرس وال مورتھ جج مارٹن جج مارتھن ہوف مین جج ٹینا کلنٹن جج جینا سلاٹر دیگر رہنماں کیتھی تھامسن جینسا شارٹ اسنیو جج کیرل گنبربن الزبتھ کرار مارک ویسی کی نمائندہ لورین برابل سمیت سیاسی عمائدین اسلامک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اظہر عزیز سراج بٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ سعید قریشی شاہ۔

عالم صدیقی توصیف کمال پاکستانی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر سلیمان ڈاکٹر رابعہ خان پاکستان کونسل کے صدر عکرمہ خان کیئر کی چیئرمین امینہ رب ڈیلس پیس سینٹر کے ڈائریکٹر ہادی جواد ساتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ڈاکٹر قیصر عباس ڈاکٹر جری خان اور آفتاب صدیقی سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔