ریاض (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ سیدرآمد شدہ خشک دودھ اور ان سے بنی اشیا پر چین، روس اور کئی دوسرے ملکوں کے بعد سعودی عرب نے بھی پابندی لگا دی، سعودی حکام نے نیوزی لینڈ سے درآمد تمام آلودہ دودھ کی مصنوعات کو بندرگاہ پر روک لیا ہے، تاہم کچھ اشیا اب بھی ملک میں فروخت ہو رہی ہیں۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ کی مصنوعات پر اتوار سے پابندی عائد ہے، دودھ میں بیکٹیریا کی موجودگی سے، ایک سے 3 سال کی عمر کے بچے ممکنہ طور پر بیمار ہوسکتے ہیں، حکام نے صارفین کو یہ خشک دودھ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔