اسلام آباد (جیوڈیسک) ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں 200 سے 250 جے ایف 17 طیارے شامل کیے جائیں گے۔ غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہت سی ائیر فورسز کی نگاہیں۔
جے ایف سوینٹین طیاروں پر لگی ہوئی ہیں جس کی بڑی وجہ ان طیاروں کا کم قیمت اور ملٹی رول ہونا ہے۔ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ کا جی ایف 17 تھنڈر طیارہ اس سال فضا میں ری فیولنگ کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس سال چار چینی ساختہ اویکس طیارے پاکستان کو مل جائیں گے جبکہ مزید ایف 16 طیارے خریدنے کا فیصلہ ضروریات اور حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا۔