لاہور (جیوڈیسک) ذرائع صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے دھمکیاں موجود ہیں اور اسی حوالے سے شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی چاند رات اور عید پر موبائل فون بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم تجویز زیر غور ہے کیونکہ جب بھی موبائل سروس بند کی گئی دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے بیٹے کے اغوا کاروں کا دعوی درست لگتا ہے تاہم اس پر حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔