وزیر ریلوے اور سیکریٹری کے درمیان ٹھن گئی، عارف عظیم چھٹی پر چلے گئی

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلویزکے سیکریٹری عارف عظیم یہ کہتے ہوئے 4 ماہ کی رخصت پر چلے گئے کہ وزیر بڑا تیز ہے، اِس کی اسپیڈ پر نہیں چل سکتا۔ وزیر یلوے خواجہ سعد رفیق اور سیکریٹری ریلویز عارف عظیم کے درمیان ٹھن گئی، جس کے بعد سی کریٹری ریلویز 4 ماہ کی چھٹی پرچلے گئے، محکمہ ریلویز نے عارف عظیم کی 4 ماہ کی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ان کی جگہ ریلوے بورڈ کی ممبر فنانس پروین آغا کو سیکریٹری ریلویز کا اضافی چارج دے دیا، سیکریٹری ریلویز عارف عظیم نے چھٹی لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیرِ ریلوے بہت تیز ہیں، ان کی صحت وزیرِریلوے کی اسپیڈ کے ساتھ چلنے کیلئے اجازت نہیں دیتی، دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے دن رات کام کرنا ہو گا۔